شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیپالپور:پولیس حراست سے فرار ہونیوالے دوخطرناک ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
loading...
دیپالپور:پولیس حراست سے فرار ہونیوالے دوخطرناک ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

دیپالپور:پولیس حراست سے فرار ہونیوالے دوخطرناک ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

دیپالپور(نامہ نگار) پولیس حراست سے فرار ہونیوالے دوخطرناک ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک،منصب اور اکرم کو پولیس وین میں ریکوری کیلئے لے جایا جارہی تھی کہ ساتھیوں نے حملہ کرکے چھڑالیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام دیپالپور تھانہ سٹی کی پولیس دو ملزمان منصب اور اکرم کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی کہ رستے میں چھپے ان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر ہلہ بول کر نہ صرف دونوں ملزمان کو چھڑا لیا بلکہ پولیس کی رائفلیں بھی چھین کر فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا پاکپتن روڈ پر باہری پور کے قریب ملزمان کی پولیس سے مڈبھیڑ ہوگئی جس دوران دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے یاد رہے دونوں ملزمان انتہائی خطرناک تھے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top