شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / ای میلز سکینڈل: ایف بی آئی نے ہلیری کو بری الذمہ قراردیدیا
loading...
ای میلز سکینڈل: ایف بی آئی نے ہلیری کو بری الذمہ قراردیدیا

ای میلز سکینڈل: ایف بی آئی نے ہلیری کو بری الذمہ قراردیدیا

یویارک (ڈیسک نیوز) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے لیے بڑی خوشخبری۔ ایف بی آئی نے ہلیری کی نئی ای میلز کا تجزیہ بھی مکمل کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف بی آئی کہتے ہیں تحقیقات میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی کہ ہلیری پر کریمنل چارجز لگائے جائیں۔ ہلیری سے کوتاہی ہوئی‘ جان بوجھ کر غلطی نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل ہلیری کلنٹن نے اس وقت سکھ کا سانس لیا جب ایف بی آئی نے نئی ای میلز کی تحقیقات میں بھی ہلیری کو بری الذمہ قرار دے دیا۔ ایف بی آئی نے نئی ای میلز کا تجزیہ کرنے کے بعد ہلیری کلنٹن پر کریمنل چارجز نہ لگانے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمز کومی نے امریکی کانگریس کے اراکین سے کہا ہے کہ ایف بی آئی کے اہلکاروں نے ای میلز کے تجزئیے کے لیے دن رات کام کیا۔ ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میل اکاونٹ سے متعلق تحقیقات میں کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top