شہ سرخیاں
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کوبتائیں گے مریم صفدرنوازشریف کی زیرکفالت ہیں،عمران خان

سپریم کورٹ کوبتائیں گے مریم صفدرنوازشریف کی زیرکفالت ہیں،عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف سات ماہ بعد بھی تلاشی دینے کو تیا رنہیں دو ہفتے کی مہلت مانگ رہے ہیں۔جمہوری ممالک میں ملک کا سربراہ تلاشی دیتا ہے یا استعفیٰ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کی تو آف شور کمپنیوں کے معاملے کو لیکر وزیر اعظم پر خوب گرجے اور برسے۔کہا نواز شریف نے کہا تھا وہ احتساب کیلئے تیا رہیں۔سات ماہ ہونے کو آئے اب بھی مہلت چاہئیے۔ یہ جمہوری طریقہ نہیں۔پاناما کیس کی سماعت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی پر بات کی ہے کہ نیب نے ہاتھ کھڑے کر لیے۔وزیراعظم مغل اعظم بنے بیٹھے ہیں،یہ چاہتے توادارے کام کرتے۔ہم کوئی ایساکام نہیں کریں گے جس سے عدالتی کارروائی متاثرہو۔چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کوبتائیں گے مریم صفدرنوازشریف کی زیرکفالت ہیں اورچودھری نثار کے مطابق فلیٹس نوے کی دھائی میں لیے گئے۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...