شہ سرخیاں
Home / پاکستان / آرمی چیف نے مزید 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
loading...
آرمی چیف نے مزید 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے مزید 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(بیوروچیف)سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے خصوصی فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 9 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 9 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ سزائے موت پانے والے مجرموں کے نام ساجد ولد ابراہیم خان، جاوید خان ولد فقیر گل، فضل رحمان ولد فضل کریم، فضل حق ولد شہداد ، زاہد خان ولد کتاب شاہ ، عمر سعید ولد حضرت سعید، رحمت ولد اسمعایل خان، بخت ولی ولد عمل خان اور نزیر احمد ولد اللہ داد ہیں۔سزائے موت پانے والے یہ تمام دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے قتل، لیویز اہلکاروں کے گلے کاٹںے، پشاور ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں کے ہاتھ کاٹنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top