شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کوٹ رادھا کشن:حضرت بابافرید شکرگنج بخش جانے والے زائرین واپسی پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر لُٹ گئے
loading...
کوٹ رادھا کشن:حضرت بابافرید شکرگنج بخش جانے والے زائرین واپسی پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر لُٹ گئے

کوٹ رادھا کشن:حضرت بابافرید شکرگنج بخش جانے والے زائرین واپسی پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر لُٹ گئے

کوٹ رادھا کشن(مقصود کمبوہ ) حضرت بابافرید شکرگنج بخش جانے والے زائرین واپسی پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر لُٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن سے تقریباً 40 زائرین بس نمبری LES-7090 پر سوار ہو کر پاکپتن میں واقع حضرت بابافرید گنج بخش کے مزار پر زیارت کے لیے گئے واپسی پر حجرہ شاہ مقیم سے 19کلومیٹر پر واقع موضع راجووال بڑی نہر کے پل پر رات گیارہ بجے ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئے ۔ ڈاکوؤں نے دو بڑے ٹرالوں سے سڑک کو بلاک کر رکھا تھا اور ٹرالوں کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا تھا ۔ ڈاکوؤں نے بس میں سوار تمام زائرین سے موبائل ، رقوم دولاکھ روپے سے زیادہ تھی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے ۔ جب پولیس موقع واردات پر پہنچی تو زائرین کی بس ہی نہیں اور بھی کئی بسوں کے مسافر لُٹ چکے تھے ۔ پولیس نے موقع ملاحظہ کیا اور کھیتوں میں رسیوں سے بندھے ڈرائیوروں کو رہائی دلائی زائرین اور دیگر مسافروں نے آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رقوم واپس لوٹائی جائے اور ڈاکوؤں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top