شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / ہلیری یا ٹرمپ؛ امریکی عوام آج نیا صدر منتخب کریں گے
loading...
ہلیری یا ٹرمپ؛ امریکی عوام آج نیا صدر منتخب کریں گے

ہلیری یا ٹرمپ؛ امریکی عوام آج نیا صدر منتخب کریں گے

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)امریکا میں 58 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی جس میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔امریکا میں 58ویں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، اس سلسلے میں پولنگ کےکا آغاز مختلف ریاستوں میں مختلف اوقات پر ہوگا تاہم ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہوجائے گا، صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، دونوں ہی اہنی کامیابی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔بلوم برگ کی طرف سے جاری نئے سروے میں ہلیری کو 44 اور ٹرمپ کو41 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، فوکس نیوز کے سروے کے مطابق 48 فیصد لوگ ہیلری اور 44 فیصد ٹرمپ کے حمایتی ہیں جب کہ سی این این کے سروے  میں ریاست پنسلوینیا اور نیوہیمپشائر میں بھی ہیلری  آگےہیں۔ہیلری کلنٹن  نے عوام سے ووٹ دینے کی بھرپور اپیل کی ہے جب کہ امریکی خاتون اول مشل اوباما نے ہیلری کو صدر کےلئے بہترین انتخاب قراردیا، امریکی صدر اوباما نےبھی  ہیلری کاساتھ دینے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تفریق نہیں بلکہ ایک متحد امریکا چاہتے ہیں۔امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہو کر وہ ملک سے مذہبی انتہاپسندی کا خاتمہ کر دیں گے اور شامی پناہ گزینوں کی آمد روک دی جائے گی جب کہ انہوں نے ایک بار پھر میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے بالواسطہ طور پر ہوتا ہے اور جیتنے والے صدارتی امیدوار کو حتمی کامیابی کے لیے 538  الیکٹورل ووٹوں میں سےکم از کم 270  ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top