شہ سرخیاں
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا حکومت نے یوم اقبال پرعام تعطیل کا اعلان واپس لے لیا
loading...
خیبرپختونخوا حکومت نے یوم اقبال پرعام تعطیل کا اعلان واپس لے لیا

خیبرپختونخوا حکومت نے یوم اقبال پرعام تعطیل کا اعلان واپس لے لیا

پشاور(ڈیسک نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا لیکن بعدازاں چھٹی کا اعلان واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کے جعلی نوٹی فکیشن کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں عام تعطیل کر اعلان کردیا گیا تھا لیکن جب ترجمان وزارت داخلہ نے  نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی انکوائری کا کہا تو خیبر پختونخوا حکومت نے بھی چھٹی کا اعلان واپس لے لیا۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اسی طرح سندھ حکومت نے بھی یوم اقبال پر صرف تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ نے 9 نومبر کو عام تعطیل کے حوالے سے میڈیا پر زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر کوئی چھٹی نہیں جب کہ اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن جاری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کے لئے ایف بی آئی سائبر کرائم سیل کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats