شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لیسکو کی جانب سے شہر میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا
loading...
لیسکو کی جانب سے شہر میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

لیسکو کی جانب سے شہر میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور(پاک نیوز)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اعلان کے بعد لیسکو نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا۔شہر میں ہر سات گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبکہ دیہاتوں میں ہر پانچ گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ ہوگی۔وزیر اعظم محمد نوازشریف نے گزشتہ روزملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لاہور شہر اور مضافات کے لیے نیا لوڈشیڈنگ کا پلان جاری کیا۔شہروں میں تین گھنٹے جبکہ دیہات میں چار گھنٹے بجلی بند رہا کریگی۔لیسکو ترجمان کے مطابق لاہور شہر میں ہر سات گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ دیہات میں ہر پانچ گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔اس حوالے سے تمام گرڈ اسٹیشنز کو نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top