شہ سرخیاں
Home / پاکستان / مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف جنرل راحیل شریف
loading...
مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

کھاریاں(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں فوجی مشقوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں فوجی مشقوں کے جائزہ لیا  جہاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،دشمن کو سٹریٹیجک غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،مشقوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت کے باوجود ہماری صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے،فوجی مشق سے حربی تیاریوں سے متعلق ہمارا اعتماد بڑھاہےمسلح افواج کے عزم ،ہمت اور کارناموں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، ہم نے خود کودشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار رکھا ہوا ہے۔دشمن جان لے ہم بالخصوص مغربی سرحدپردہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیارہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats