شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / امریکہ کے زخموں پر نمک رکھنے کا وقت آ گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے زخموں پر نمک رکھنے کا وقت آ گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک (ڈیسک نیوز) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح کے بعد امریکی عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کے زخموں پر نمک رکھنے کا وقت آ گیا۔ امریکہ کی تعمیرنو کریں گے۔ امریکیوں کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا امریکیوں نے انہیں بہتر مستقبل کیلئے ووٹ دیا ہے۔ ہر امریکی کو صلاحیت کے مطابق مواقع ملیں گے۔ ان کی سب سے پہلی ترجیح لوگوں کو روزگار مہیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا دنیا کو بتانا چاہتا ہوں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ ہمارے پاس بہترین معاشی منصوبہ ہے اور وہ ملکی تعمیرنو کیلئے جلد کام شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا الیکشن میں ہلیری نے سخت محنت کی اس لیے ہلیری کیخلاف انتخابی مہم بہت مشکل تھی۔ ہلیری نے ملک کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا ہلیری نے انہیں فون کیا اور جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا وہ انہیں ووٹ نہ دینے والوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔ ان کی انتخابی مہم بلکہ تحریک تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں جیت میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...