شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:فلاحی تنظیم کے چیئرمین کو مظلوموں کی مدد کرنے پر قتل کی دھمکیاں

بھائی پھیرو:فلاحی تنظیم کے چیئرمین کو مظلوموں کی مدد کرنے پر قتل کی دھمکیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیروفلاحی تنظیم کے چیئرمین کو مظلوموں کی مدد کرنے پر قتل کی دھمکیاں،ملتان روڈ چاہ فتح والا کے قریب نامعلوم افراد نے کیسوں کی پیروی سے باز رہنے اور فلاحی کام بند نہ کرنے پہ جان سے مار دینے کا عندیہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم مسلم فرینڈر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وہیومن رائٹس ڈیفینڈراکبر علی راحت نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز جب وہ آفس سیکرٹری علی عمرا ن کے ہمراہ پتوکی میں ایک غریب نادار بچی کی کالج فیس جمع کروا کر وا اپنی موٹر سائیکل پہ بھائی پھیرو واپس آرہے تھے جب وہ ملتان روڈچاہ فتح والا سٹاپ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والی بلا نمبری ہنڈا 125پہ 3نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پہ روک لیا ان میں سے 2افراد کے پاس 30بورپستول تھے جس سے ہم شدید خوف زدہ ہوگئے نامعلوم افراد ہمیں کہتے رہے کہ اگر تم لوگوں نے فلاں فلاں کیسوں کی پیروی کرنا نہ چھوڑی تو ہم تمہیں جان سے مار دیں گے ۔یہ کہتے ہوئے بلانمبر موٹر سائیکل ہنڈا125پہ سوار نامعلوم افراد نامعلوم مقام کی جانب سے فرار ہو گئے ۔ اس واقع کے بعد چیئر مین اکبر علی راحت نے جان کے تحفط کے لئے تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں درخواست جمع کروائی

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...