شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو:علامہ اقبال کے 139یوم پیدائش کے موقع پرمحفل مشاعرہ
loading...
بھائی پھیرو:علامہ اقبال کے 139یوم پیدائش کے موقع پرمحفل مشاعرہ

بھائی پھیرو:علامہ اقبال کے 139یوم پیدائش کے موقع پرمحفل مشاعرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علامہ اقبال نے قوم کو اتحاد امت کا درس دیا اور دو قومی نظریہ کی وکالت کر کے پاکستان کی آزادی کی بنیاد رکھی ان خیالات کا اظہار پاکستان ادبی فورم اور مجلس احباب ذوق کی طرف سے علامہ اقبال کے 139یوم پیدائش کے موقع پرمعروف شاعرزاہد صدیقی نے ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے معروف ادبی راہنماء حاجی محمد رمضان،فدا بخاری اور دیگر شعرائے اکرام نے علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ مشاعرہ میں مقامی شعرا اشتیاق اثر ، یاسین یاس ،ڈاکٹر حسن رضا ،زاہد صدیقی، مزمل حسین شاہ،اللہ رکھا ابر۔صابر حسین،شاکر نوشاہی ،نزیر نزر،مختار قادری، اور دیگر نے قومی شاعر کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ حاجی محمد رمضان نے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں آ زادی کی روح پھینکی اور دو قومی نظریہ دیگر مسلمانان عالم کو اتحاد امت کا درس دیا ۔انکی شاعری اور افکارات سے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں آ زادی اتحاد ملت اور جذبہ جہاد کو جلا ملی اور پوری دنیا میں سوئی ہوئی مسلمان قوم میں عظمت رفتہ کے بارے میں آگاہی ملی انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے محسن علامہ اقبال کے احسان کو فراموش کر چکی ہے اور انکے یوم پیدائش پر ہونے والی چھٹی بھی ختم کر دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار اور مزاکرے منعقد کئے جائیں اور نئی نسل کو علامہ اقبال کے افکار ات سے آ گاہی دی جائے تاکہ امت مسلمہ دوبارہ متحد ہو کر اغیار کی غلامی سے نجات حاصل کر سکے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top