شہ سرخیاں
Home / پاکستان / نئے آرمی چیف کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں ہو گا

نئے آرمی چیف کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں ہو گا

اسلام آباد(بیوروچیف) نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی  ناموںکا اعلان نومبرکے آخری ہفتے کیا جائے گا اور27 نومبر دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف ان معاملات پر فیصلوں کو خفیہ رکھ رہے ہیں اور شاید ہی کسی کو علم ہوکہ ان اہم ترین تعیناتیوں سے متعلق ان کاحتمی فیصلہ کیا ہے، ان تعیناتیوں نے پاکستان کے سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ 25 نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودکی صدرممنون حسین سے الوداعی ملاقات طے ہے، ان اہم ترین عہدوں کیلیے کافی عرصے سے جن 4 جرنیلوں کے نام زیرگردش ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات(چیف آف جنرل اسٹاف) لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم (کورکمانڈرملتان)، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے(کورکمانڈر بہاول پور) اورلیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ (آئی جی ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن) شامل ہیں۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...