شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بھائی پھیرو: سٹی پولیس کے بدنام منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے
loading...
بھائی پھیرو: سٹی پولیس کے بدنام منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے

بھائی پھیرو: سٹی پولیس کے بدنام منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)۔تھانہ سٹی پولیس کے بدنام منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے ۔تین منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر میں منشیات فروشی کا دھندہ زورو شور سے جاری تھا گھر گھر منشیات فروشی اور شراب فروشی کے اڈے قائم تھے شکایت ملنے پر ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوری نے ایس ایچ اور تھانہ سٹی بھائی پھیرو شہباز ڈوگرکو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا اسپیشل ٹاسک دیا جنہوں نے اے ایس آئی محمد اسلم،سردار صفدر ڈوگر اور ہمراہی پولیس ملازمین کو پولیس ٹیم کے ساتھ شہر کے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر بھیجا پولیس ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر منشیات کی بھاری تعداد برآمد کر لی محلہ شریف ٹاؤن کے منشیات فروش رانا آصف سے 8 لٹر شراب ،رانا محمد سلیم سے دس لٹر شراب ،محلہ میانکے موڑ کے سلامت علی سے 1220گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ۔11

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top