شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کا بیان ہٹا دیا گیا
loading...
ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کا بیان ہٹا دیا گیا

ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کا بیان ہٹا دیا گیا

نیویارک(ڈیسک نیوز)انتخابی مہم کے دوران  پرتشدد  اور تعصب سے بھرپور جملے ادا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد تبدیل ہونے لگے۔  ٹرمپ کی  ویب سائٹ پر سے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا نعرہ ہٹادیا گیا۔ ادھرروس میں ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد جشن کا سماں  ہے روسی تجزیہ نگار ، سیاستدان ٹرمپ کی کامیابی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہےوہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم کے ساتھ رابطے میں تھے۔تفصیلات کےمطابق ٹرمپ   صدربننےکےبعدبدل گئے اپنےانتخابی نعروں اوردعوؤں کی خودہی نفی کرنےلگے ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلمانوں کے امریکا  میں داخلے پر پابندی کا نعرہ ہٹا دیا گیاہےاب مسلمانوں پر پابندی کے نعرہ پر کلک کریں تو وہ لنک ٹرمپ کی مہم کے لیے ڈونیشن کے پیج پر لے جاتا ہے۔جبکہ ٹرمپ کے صدر بننے کےبعدکینیڈا کے بعد نیوزی لینڈ امیگریشن سائٹ پر بھی  ٹریفک میں پچیس سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ادھر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کہتےہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح یاب ہوکر دنیا کو حیران کردیا ٹرمپ کی قیادت میں روس اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئے گی ۔روس کےارکان  پارلیمنٹ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر خاصے خوش ہیں اور انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں ۔ روس میں امریکی انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کے الزامات بھی اچانک غائب ہوگئے اور ٹرمپ کی تعریفیں کی جانے لگی ہیں۔ماضی میں  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کریمیا  کو روس کا حصہ بنانے کی حمایت کی تھی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top