شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پتوکی :زیر تعمیر مکان کی چھت سکول میں گرنے سے چار بچیاں زخمی ہوگئیں
loading...
پتوکی :زیر تعمیر مکان کی چھت سکول میں گرنے سے چار بچیاں زخمی ہوگئیں

پتوکی :زیر تعمیر مکان کی چھت سکول میں گرنے سے چار بچیاں زخمی ہوگئیں

پتوکی (تحصیل رپورٹر )زیر تعمیر مکان کی چھت سکول میں گرنے سے چار بچیاں زخمی ہوگئیں ۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کو ملبے سے نکالا فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی نواحی علاقہ کھڈیاں چک 41میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کیساتھ زیر تعمیر مکان کی اچانک چھت سکول میں گرنے سے چار بچیاں زخمی ہوگئیں سکول میں بریک کا وقت تھا اور بچیاں کھیل رہی تھیں۔کہ ساتھ زیر تعمیر مکان کی چھت اچانک سکول میں گرنے سے چار طالبات جویریا ، اقصیٰ، شا ہدہ اور زاہدہ ملبے تلے دب گئیں جنہیں لوگوں نے اور اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top