شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پتوکی:صحافیوں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ۔سید شفقت گیلانی
loading...
پتوکی:صحافیوں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ۔سید شفقت گیلانی

پتوکی:صحافیوں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ۔سید شفقت گیلانی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )حکومت علاقائی صحافیوں کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے علاقائی صحافی آریوجے کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوں ۔ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید شفقت گیلانی، جنرل سیکرٹری سجاد حسین کھرل، پنجاب کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ذکریا،پنجاب کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات تنویر اسلم خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں مگر انہیں حقائق پر مبنی رپورٹنگ سے روکنے کیلئے ہراساں کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے حکومت اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کی واحد ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آر یو جے پاکستان علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل حل کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top