شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ترک صدر رجب طیب اردگان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
loading...
ترک صدر رجب طیب اردگان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردگان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ترک صدر پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب  طیب اردگان آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ترک صدر پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، جس کیلئے سترہ نومبر کو پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف پانامہ کیس کی سماعت اور خبر لیک کے معاملے کی موجودگی میں ترک صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ترک صدر اس سے قبل بھی پاکستان میں سیاسی کشیدگی اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کر چکے ہیں، اور آئندہ ہفتہ بھی اسی تناظر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top