شہ سرخیاں
Home / پاکستان / گورنرسندھ کا حلف اٹھاتے ہی سعید الزماں صدیقی کی طبیعب ناساز ہوگئی

گورنرسندھ کا حلف اٹھاتے ہی سعید الزماں صدیقی کی طبیعب ناساز ہوگئی

کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعب اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے. ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعب اچانک ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث وہ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے اور وہ گورنر ہاؤس جانے کے بجائے ڈیفنس میں اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار قائد کی لفٹ خراب ہونے کے باعث گورنر سندھ حاضری دینے نہیں گئے کیوں کہ گورنر سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے جب کہ مزار قائد پر تعمیر ومرت کا کام جاری ہے ۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان 14 برس تک سندھ کے گورنر رہے تھے تاہم ایوان صدر نے دو روز قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!