شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاکستان کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں جو مخالفین کے ایجنڈے کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،نوازشریف
loading...
پاکستان کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں جو مخالفین کے ایجنڈے کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،نوازشریف

پاکستان کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں جو مخالفین کے ایجنڈے کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے،نوازشریف

سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے اس ایجنڈے کو بہت سے لوگ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر یہ نہیں رکے گا ، پاکستان کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں جو مخالفین کے ایجنڈے کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ۔ ” 2018ءتک لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور لوڈشیڈنگ دفن ہو جائے گی “۔ یہ ہے ترقی اور اسے ترقی کہتے ہیں ۔ پاکستان ترقی کی نئی منزلوں کو چھو رہا ہے ۔  سانگلہ ہل میں عوامی جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے سانگلہ ہل کے عوام کیلئے گیس کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حلقہ 103میں بھی گیس فراہم کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں ، ہم جب بھی آتے ہیں عوام کی فلاح کا ایجنڈا لے کر آتے ہیں ۔ ”ان لوگوں سے پوچھنا چاہئیے جو ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میں حائل ہو رہے ہیں “۔ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ بجلی کی قلت ختم نہ ہو اور قیمتیں بھی نیچے نہ آئیں مگر انکا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو گا بلکہ ہمارا ایجنڈا کامیاب ہو کر رہے گا ۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے ، آپ جا کر بلوچستان ، گوادر اور خیبر پختونخوا کو دیکھو ۔ مخالفین نے کہا تھا کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے مگر وہ نیا پاکستان ہم بنا رہے ہیں جبکہ موٹر وے اور بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی ہم ہی پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے سوال کیا کہ پچھلی حکومت نے کون سے منصوبے کا فتتاح کیا تھا ؟ کراچی میں ہم نے دہشت گردی کا ختم کیا اور پاکستان میں بھی دہشت گردی ختم کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے برجیس طاہر سے پوچھا کہ بتایا جائے سانگلہ ہل سے لاہور جانے میں پہلے کتنے گھنٹے لگتے تھے اور اب کتنے لگتے ہیں جس پر برجیس طاہر نے جواب دیا کہ پہلے 2گھنٹے لگتے تھے اور اب 1گھنٹہ لگتا ہے جس پر وزیر اعظم نے مزاحیہ انداز میں جوا ب دیا کہ ”گپ نہ مار یار“جاﺅ یارمیں غلط بات نہیں مانتا ، پھر انہوں نے کہا کہ پہلے اڑھائی گھنٹے لگتے تھے اور اب ڈیڑھ گھنٹا لگا کرے گا ۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سانگلہ ہل کے عوام کو سوئی گیس فراہمی کیلئے جتنے بھی پیسے درکار ہونگے دیں گے ۔”نواز شریف بھی سانگلہ ہل کے لوگوں سے بہت پیا رکرتا ہے اور یہاں کے لوگ بھی نواز شریف سے بہت پیار کرتے ہیں “۔ دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔اگر ترقی کی رفتار یہی رہی تو گھر گھر گیس اور بجلی جائے گی اور صنعتیں بھی لگیں گی ، علاقے میں سکول ، کالجزاور یونیورسٹی بھی بنائے جائے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی ٹرینوں اور پی آئی اے کو ٹھیک کر رہے ہیں ماضی کی حکومتوں نے تو حاجیوں کو بھی لوٹ لیا اور انکا پیسہ بھی کھا گئے مگر اب حاجی بھی خوش ہیں ، ماضی کی حکومتوں نے پی آئی اے اور ریلوے کا بھٹہ بٹھا دیا مگر آج ہم انہیں اپنے پاﺅں پر کھڑا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے سانگلہ ہل ریلوے سٹیشن کو بحال کرنے کا اعلان بھی کیا اور 250بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی بنیاد رکھنے کا اعلان بھی کیا جبکہ سانگلہ ہل انٹرچینج سے ٹبہ شاہ بلول تک سڑک کو ایکسپریس وے بنانے کا اعلان بھی کیا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top