شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیپالپور:جامعہ مسجد ریاض الجنۃ میں امن کمیٹی ضلع اوکاڑہ ودیگر مکتبہ ہائے فکر ومسالک کے اکابرین کا اجلاس
loading...
دیپالپور:جامعہ مسجد ریاض الجنۃ میں امن کمیٹی ضلع اوکاڑہ ودیگر مکتبہ ہائے فکر ومسالک کے اکابرین کا اجلاس

دیپالپور:جامعہ مسجد ریاض الجنۃ میں امن کمیٹی ضلع اوکاڑہ ودیگر مکتبہ ہائے فکر ومسالک کے اکابرین کا اجلاس

دیپالپور(قاسم علی سے) جامعہ مسجد ریاض الجنۃ میں امن کمیٹی ضلع اوکاڑہ ودیگر مکتبہ ہائے فکر ومسالک کے اکابرین کا اجلاس بسلسلہ اتحاد بین المسلمین و ہم آہنگی و امن و امان منعقد ہو اجلاس میں ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کی نمائندگی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مصطفیٰ نے کی جبکہ دیگر اکابرین اور عمائدین علاقہ میں حافظ محمد شعبان صدیقی،قاری حسان صدیقی،سید محمد زاہد شاہ گیلانی،لیاقت علی کوثر،سید اطہر شاہ بخاری،عبدالحفیظ لکھوی،قاضی ضرغام الحق اوراؤعبدالکریم ٹیپونمایاں تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع اوکاڑہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں ڈی پی او فیصل رانا اور ڈی سی سقراط امان راناکا کردار ناقابل فراموش ہے ہم بحیثیت مجموعی ان کی عوام دوست پالیسیوں کی مکمل حمائت کرتے ہیں جن کی بدولت ضلع بھر میں ڈکیتی،چوری،رہزنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا تقریباََ خاتمہ ہوچکا ہے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان اور ہم آہنگی کو قائم رکھنے کیلئے ہمارا تعاون ہمیشہ انتظامیہ کیساتھ رہے گا اور ہم کسی بھی شرپسند کو اپنی صفوں میں داخل ہوکر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top