شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیپالپور:پیر کو واپڈا کمپلیکس دیپالپور میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جائیگا
loading...
دیپالپور:پیر کو واپڈا کمپلیکس دیپالپور میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جائیگا

دیپالپور:پیر کو واپڈا کمپلیکس دیپالپور میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جائیگا

دیپالپور(قاسم علی سے)پیر کو واپڈا کمپلیکس دیپالپور میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جائیگا،سی ای او لیسکو سید واجد علی کاظمی عوامی مسائل کو عوامی دہلیز پر حل کریں گے،انجینئر میاں طارق بشیر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی او سب ڈویژن دیپالپور انجینئر میاں طارق بشیر نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چودہ جولائی بروز پیرواپڈا کمپلیکس دیپالپور میں کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے جس میں سی ای او لیسکو سید واجد علی کاظمی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور عوامی مسائل وشکایات کو سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے اس سے قبل بھی تحصیل بھر کی تمام چھ سب ڈویژن میں ایکسئین دیپالپور سید قربان علی شاہ کی سربراہی میں کھلی کچہریاں باقاعدگی سے منعقد کی جارہی ہیں جس کے باعث عوام کو بہت ریلیف مل رہاہے اور عوام کو واپڈا بجلی بلوں کے مسائل اور دیگر شکایات وغیرہ کیلئے دفتروں کے دھکے کھانے سے نجات مل گئی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جس کسی کو بھی واپڈا سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہے وہ پیر کو اس کھلی کچہری میں ضرور تشریف لائے انشااللہ اس کے مسئلہ کو موقع پر حل کیا جائے گا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top