شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان تلخ کلامی تو دور کی بات کبھی اختلاف رائے تک نہیں،چوہدری نثار علی
loading...
ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان تلخ کلامی تو دور کی بات کبھی اختلاف رائے تک نہیں،چوہدری نثار علی

ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان تلخ کلامی تو دور کی بات کبھی اختلاف رائے تک نہیں،چوہدری نثار علی

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی لیکس ایک جھوٹی خبر ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان تلخ کلامی تو دور کی بات کبھی اختلاف رائے تک نہیں ہوا۔نادرا ہیڈ کوارٹر میں آن لائن کمپلینٹ سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ڈان نیوز کی متنازعہ خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کو ایک کھلونا مل گیا ہے، جبکہ یہ نیشنل سیکیورٹی لیکس نہیں بلکہ ایک جھوٹی خبر ہے جس میں دشمن کا بیانیہ پیش کیا گیا۔چوہدری نثار کا انکوائری کمیٹی پر تحفظات ظاہر کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عثمان انور سے متعلق جو کہا وہ بے بنیاد ہے کیس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے، ڈان کے ایڈیٹر اور رپورٹر کو تحقیقات کے لئے طلب کر لیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو تو سیاست کی الف، ب بھی نہیں معلوم وہ الٹی سیدھی باتیں کر کے سیاست چمکا رہے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top