شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ہمارے شواہد دیکھ کرحکومت عدلیہ سے مہلت مانگے گی، شاہ محمود قریشی
loading...
ہمارے شواہد دیکھ کرحکومت عدلیہ سے مہلت مانگے گی، شاہ محمود قریشی

ہمارے شواہد دیکھ کرحکومت عدلیہ سے مہلت مانگے گی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سرکاری میڈیا اور حکومتی اہلکار تاثر دے رہے ہیں کہ تحریک انصاف پاناما پر کوئی ٹھوس شواہد نہیں دے رہی، ہمارے ثبوت پر حکومت عدلیہ سے وقت مانگے گی۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، مگر بدقسمتی سے حکومتی وزرا اور انکے وکلا تسلسل سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ خبر لیکس تحقیقات پر کمیٹی کا سربراہ ایک ریٹائرڈ جج کو لگا دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا فیصلہ متنازعہ ہوگا، کیونکہ عامر رضا کے شریف خاندان سے روابط ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایوان میں تسلیم کیا کہ انکی فیملی یہ تمام کاروبار چلا رہی تھی اور نواز شریف نے کبھی بھی خود کو اپنے خاندان سے الگ نہیں رکھا۔ انکا کہنا ہے کہ مریم نواز خود کفیل نہیں انکا انحصار نواز شریف اور دیگر خاندان پر ثابت ہوچکا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top