شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / امریکیوں نے ٹرمپ کا صدر ماننے سے انکار کردیا
loading...
امریکیوں نے ٹرمپ کا صدر ماننے سے انکار کردیا

امریکیوں نے ٹرمپ کا صدر ماننے سے انکار کردیا

نیویارک( ڈیسک نیوز)ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح امریکیوں کےلئے  ’’ڈراؤنا خواب‘‘  بن گئی مظاہروں کا سلسلہ امریکا سے نکل کربرطانیہ اور فلپائن تک پھیل گیا ۔ امریکیوں نےٹرمپ کو صدرماننےسےانکار کردیا جبکہ ٹرمپ نےاحتجاج کرنےوالوں کو پیشہ ورقراردیدیا۔تفصیلات کےمطابق امریکا کے  نومنتخب صدر کے خلاف  دوسرے روز بھی  شدید احتجاج جاری امریکا کے کئی علاقوں میں  ناراض مظاہرین نے رات سڑکوں پر گزاری۔ سب سے بڑا مظاہرہ  نیو یارک میں ہواجس میں ہزاروں مرد اور خواتین نے شرکت کی مظاہرین ایک زبان ہوکر  ایک ہی نعرہ لگاتےرہے۔اوک لینڈ ، لاس اینجلس ، کیلی فورنیا سمیت کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کر کے گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے توڑ دیئےاورکئی مقامات پر آگ لگا دی۔ لاس اینجلس ،بالٹی مور اورڈینور میں بھی ٹرمپ کےخلاف لوگ سڑکوں پرآگئے دوسری جانب مظاہروں کا سلسلہ دیگر ممالک تک پھیلنے لگا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats