شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش سے موسم تبدیل

پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش سے موسم تبدیل

لاہور (نمائندہ پاک نیوز) وادی نیلم کے پہاڑوں پر رات بھر برف پڑنے سےسردی نے مزید زورپکڑ لیا۔دوسری طرف لاہور،قصور، ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ حافظ آباد اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش نے موسم کو ایک دم تبدیل کردیا ، جس پر لاہور کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،جنہیں اسموگ ختم ہونے کی امیدہوگئی ہے۔ پنجاب میں حافظ آباد میں بادل گرجنےاور زوروں سے برسے، تو سب جل تھل ایک ہوگیا اورسردی میں اضافہ ہوگیا ، ادھر گجرات اور میانوالی میں بھی صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی وادی نیلم کی بالائی وادی کے علاقے گریز میں رات بھر برف باری جاری رہی، جس کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے موسم کو مزید ٹھنڈا کردیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...