شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / معروف گلوکار اے نیر انتقال کرگئے
loading...
معروف گلوکار اے نیر انتقال کرگئے

معروف گلوکار اے نیر انتقال کرگئے

لاہور(نمائندہ شوبز)ہترین گلوکاری پر پانچ بار نگار ایوارڈ حاصل کرنے والے گلوکار اے نیر چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کرگئے، معروف گلوکار کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔انیس چو چوہتر میں گلوکاری کا آغاز کرنے والے پلے بیک سنگر اے نیر عارضہ قلب کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بحثیت انگلش ٹیچر اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا، جبکہ 1974 میں جی رہے ہیں ہم تنہا گا کر انہوں نے اپنا فنی سفر شروع کیا۔اے نیر کے گیٹ، یونہی دن کٹ جائے یوں شام ڈھل جائے کو شائقین نے کافی پسند کیا،مگر فلم خریدار کے گیت، پیار تو اک دن ہونا تھا نے آپ کو عوامی مقبولیت کی ایک ایسی سند عطا کی جو کم ہی فنکاروں کے حصہ میں آتی ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے اے نیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ تعزیت کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ موسیقی کے لیے اے نیئر کے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top