شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
loading...
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (نمائندہ پاک نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر شہریار نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان مذاکرات کے بعد کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا مال روڈ پر دھرنا پانچ روز سے جاری تھا۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنے کے باعث ڈاکٹرز اور نرسوں کی عدم دستیابی پر علاج معالجے کیلئے داخل میو ہسپتال میں مریض بھی کرب اور تکلیف کے مراحل سے گزرتے رہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats