شہ سرخیاں
Home / پاکستان / شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات
loading...
شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات

شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات

بنی گالا(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس پر مشاورت کی گئی۔بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان پاناما لیکس پر مستقبل میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس اسکینڈل پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ وزیراعظم اوران کے بچوں کے بیانات میں واضح تضاد ہے، منگل کو وزیراعظم اور ان کے بچوں کیخلاف مزید ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے عمران خان کو پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس عہدہ رکھنے کا قانونی جواز نہیں۔دونوں رہنماوں نے سترہ نومبر کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے حوالے سے بھی اپنی پوزیشن کا جائزہ لیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردووان کا خطاب متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا قوی امکان ہے۔ اس سلسلے میں واضح حکمت عملی کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اتوار کو پاناما لیکس معاملے پر میڈیا بریفنگ کے دوران متوقع ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top