شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عالمی سپر پاور کبھی کسی خاتون کو اپنا صدر منتخب نہیں کرینگے ،جاوید ہاشمی
loading...
عالمی سپر پاور کبھی کسی خاتون کو اپنا صدر منتخب نہیں کرینگے ،جاوید ہاشمی

عالمی سپر پاور کبھی کسی خاتون کو اپنا صدر منتخب نہیں کرینگے ،جاوید ہاشمی

ملتان(نمائندہ خصوصی)سنئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر ملک میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے خاطراختیارات کی تقسیم کےلئے مزید صوبے بنائے جائیں۔ملتان پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی کتاب میں لکھا تھا کہ بہت جلد امریکہ میں کالے اور گوروں کی تفریق بڑھے گی، عالمی سپر پاور کھبی کسی خاتون کو اپنا صدر منتخب نہیں کرینگے میری پیشن گوئیاں آج سچ ثابت ہورہی ہے آج میں ایک اور پیشن گوئی کرتا ہوں کہ امریکہ اب ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔پریس کلب ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ صوبے بنائے جائیں تاکہ وہ خود ترقی کرسکیں اختیارات کوتقسیم کو مساوی کیا جائے چاہے لاہور کو ہی الگ صوبہ کیوں نہ بنانا پڑے اس سے وفاق مضبوط ہوگا جاوید ہاشمی نے پنجاب حکومت کے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میٹرو اور اورنج لائن سے مطمئن نہیںپاک فوج کو قابل فخر ادارہ قرار دیتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاک فوج بہادر اور مضبوط ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہیں پریس کانفرنس میں معنی خیز انداز میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے باعث ملتان کا گھر بیچنا چاہتا ہوں مجھے ملتان سے زیادہ لاہور سے پیار ملا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top