شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مانگامنڈی پولیس کا کارنامہ‘ چوتھی جماعت کے طالبعلم پر دو افراد کے قتل کامقدمہ درج
loading...
مانگامنڈی پولیس کا کارنامہ‘ چوتھی جماعت کے طالبعلم پر دو افراد کے قتل کامقدمہ درج

مانگامنڈی پولیس کا کارنامہ‘ چوتھی جماعت کے طالبعلم پر دو افراد کے قتل کامقدمہ درج

لاہور (پاک نیوز) لاہور پولیس کا ایک اور کارنامہ منظرعام پر آ گیا۔ مانگا منڈی کے شیرجوانوں نے چوتھی جماعت کے طالب علم کے خلاف دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لاہور کی آخری حد مانگامنڈی پر پولیس کا راج۔شیر جوانوں نے دہرے قتل کے مقدمے میں آٹھ سالہ طالب علم کوبھی ملوث کر دیا۔پولیس نے چوہدری اقبال اور لیاقت کے قتل کے الزام میں چوتھی جماعت کے طالب علم زین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 8سالہ بچے کیخلاف مقدمہ درج ہوا تو پولیس کے اعلیٰ حکام بھی حرکت میں آ گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top