شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم نواز شریف کل گوادر بندر گاہ کا افتتاح کریں گے۔
loading...
وزیراعظم نواز شریف کل گوادر بندر گاہ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کل گوادر بندر گاہ کا افتتاح کریں گے۔

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم نواز شریف کل گوادر بندر گاہ کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چینی حکام شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کل (اتوار کو) بین لاقوامی تجارتی بندرگاہ گوادر کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری اور چینی حکام شرکت کریں گے۔اعلیٰ سیاسی، عسکری اور چینی حکام کی شرکت کے بعد سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب 100 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ گوادر پہنچ چکا ہے۔ سی پیک کے تحت پہلے تجارتی قافلے میں شامل کنٹینرز میں موجود سامان مشرق وسطی ا ور افریقہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔گوادر پورٹ حکام کے مطابق 300 کنٹینروں پر سامان لادنے کا عمل ہفتے کو مکمل کر لیا جائےگا اور سامان اتوار کے روز ان ممالک میں بھجوایا جائے گا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats