شہ سرخیاں
Home / پاکستان / رائے ونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر،ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں
loading...
رائے ونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر،ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں

رائے ونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر،ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں

wapsiرائےونڈ(پاک نیوز)رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے بھارت سے آئے مولانا عبدالرحمان نے دوسرے مرحلے کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائیتفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں جاری تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں مولانا عبدالرحمان آف بھارت،استاد تبلیغی مرکز مولانا عبدالرحمان ظہیرالحسن اور مولانا محمد ابراہیم آف بھارت کے بیانات ہوئے،نماز فجر کے بعد مولانا خورشید احمد نے درس دیا جبکہ نماز اشراق کی ادائیگی کے بعد آخری بیان اور اجتماعی دعا کرائی گئیعلما کرام کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی ذات مبارکہ پر انحصار کرنے سے ہی دنیاوی اور اخروی معاملات ٹھیک ہونگے امت مسلمہ اللہ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے طریقے درست کرے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عبادت اور دعوت کی محنت کو اپنائے اللہ تعالی امت محمدیہ کی عزت وتکریم کے لئے خود اسباب پیدا کرینگےاجتماع میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے افراد نے شرکت کی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو بھی ملے اورشرکا بارگاہ رب ذوالجلال میں اپنے گناہوں کی معافی رو رو کر مانگتے رہے اس موقع پر ملکی سلامتی وترقی کے لئے خصوصی دعائیں کیں گئیں

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top