شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تھانہ صدر بھائی پھیروکے نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
loading...
تھانہ صدر بھائی پھیروکے نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

تھانہ صدر بھائی پھیروکے نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھانہ صدر بھائی پھیروکے نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔تعیناتی کے پہلے ہی دن بدنام زمانہ دومنشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے مار کر شراب کی بھاری مقدار بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ زورو شور سے جاری تھا گھر گھر منشیات فروشی اور شراب فروشی کے اڈے قائم تھے شکایت ملنے پر ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوری نے گزشتہ روز ایک فرض شناس ایس ایچ او ملک محمد ادریس چدھڑکو تھانہ صدر میں تعینات کر کے انہیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا اسپیشل ٹاسک دیا ۔ایس ایچ او نے چارج سنبھالتے ہی چوکی انچارج سب انسپکٹرسردار محمد حسین ڈوگر کے ہمراہ چھاپہ مار کر اڈہ سرائے چھینبہ پر کھڑے بدنام منشیات فروش زین العابدین کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے بیس لٹر شراب بر آمد کر لی ۔دوسری جگہ اڈہ دیناتھ پر شراب فروخت کر نے والے بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے پچیس لٹر شراب بر آمد کر لی ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top