شہ سرخیاں
Home / پاکستان / گوارد بند گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرے گی۔وزیراعظم پاکستان
loading...
گوارد بند گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرے گی۔وزیراعظم پاکستان

گوارد بند گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرے گی۔وزیراعظم پاکستان

گوادر(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔گوادر پورٹ کو فعال کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس تاریخی دن سے خطاب کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، وہ منصوبہ جو 2 سال پہلے شروع ہوا تھا آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک وژن کا آغاز ہے اور گوادر اقتصادی راہداری منصوے کے سر کا تاج ہے، سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور گوارد بند گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرے گی۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت صنعتی زون بھی بنیں گے جس سے سرمایہ کاری اور روز گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے، سے پیک سے خطے کی بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا، زور گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے ایف ڈبلیو او کی محنت سے سڑکوں کا مربوط نظام قائم ہوا، سی پیک کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے دوران ایف ڈبلیو او کے 40 اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی جنہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آرمی جنرل راحیل شریف نے منصوبے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاک بحریہ نے بھی سی پیک منصوبے کے لئے سمندری راستے کو محفوظ بنانے کے لئے بہترین کام کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top