شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے
loading...
پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق جہانگیر بدر گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے اور انہوں نے کچھ عرصہ پہلے گردے ٹرانسپلانٹ کرائے تھے تاہم انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق تھا، انہیں  دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں نیشنل ہسپتال ڈیفنس لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے- جہانگیر بدر نے عام ورکر کی حیثیت سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا اور ذوالفقار بھٹو کے شانہ  بشانہ رہے- جہانگیر بدر کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے- جہانگیر بدر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی-

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top