شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / ڈونلڈ ٹرمپ نے 30لاکھ مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے 30لاکھ مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا

نیویارک (ڈیسک نیوز) لاکھوں تارکین وطن ٹرمپ کے نشانے پر۔ نومنتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کریں گے۔ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کا عزم بھی دہرایا لیکن اس معاملے پر ان کے موقف میں کچھ نرمی آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف حرکت میں آگئے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک میں بیس سے تیس لاکھ تارکین وطن ایسے ہیں جو جرائم میں ملوث ہیں وہ ان غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کریں گے یا پھر انھیں جیلوں میں ڈال دیں گے۔نومنتخب امریکی صدر نے اپنے ایک اور انتخابی وعدے کو دہرایا کہ وہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرائیں گے لیکن اس معاملے میں انہوں نے کچھ نرمی دکھائی اور کہا کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر بعض حصوں میں باڑ بھی لگائی جا سکتی ہے۔ ایک بار سرحد کو محفوظ بنا دیا جائے تو دیگر غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کا جائزہ لیا جائے گا۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...