شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جارہا ہے، وزیر دفاع
loading...
بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جارہا ہے، وزیر دفاع

بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جارہا ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سی پیک کی کامیابی سے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہے جس کے باعث وہ اوچھے ہھتکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔وزیردفاع  نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے اپنے بیان میں وزیر دفاع نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہےاور اس کے لئے وہ افغانستان کو استعمال کررہا ہےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جارہا ہے دشمن جیسے ہتھیار استعمال کررہا ہے ہماری جانب سے بھی وہی استعمال ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت کا نقصان ہم سے کہیں زیادہ ہے اور وہ ہم سے زیادہ لاشیں اٹھارہا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم مودی کے بارے میں وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے کریڈٹ پر صرف خون ہے وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے سے کشمیر میں جاری دہشت گردی کو دبا نہیں سکتا

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top