شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، وزیراعظم
loading...
بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، وزیراعظم

بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ناقابل بیان مظالم کر رہی ہے، بھارتی حکومت دیوار پر لکھا پڑھنے میں ناکام ہو چکی ہے، بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، ایل اوسی پر کشیدگی کا مقصد دنیا بھر کی نظر کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے، دفاع وطن کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats