شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤدخیل:گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کتل خیل کے بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

داؤدخیل:گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کتل خیل کے بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

داؤدخیل (ضیانیازی سے )گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کتل خیل کے بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے پڑھے لکھے پنجاب کے دعوے دھر کے دھرے رہ گئے یونین کونسل چاپری کے علاقہ کتل خیل کا گرلز پرائمری سکول بغیر بلڈنگ کے چل رہا ہے گرمی ہو یا سردی سکول کے بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی جانب سے تعلیم عام کرنے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں اور لاکھوں روپے کے اشتہارات بھی دیے جاتے ہیں لیکن اگر کچھ رقم اگر سکول کی بہتری اور ان کی بلڈنگ کے لیے بھی مختص کی جائے تو غریب بچوں کو اچھے کمروں اور کرسیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل سکیں اہلیان کتل خیل نے وزیر اعلی پنجاب تعلیم دوست اور ڈی سی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کتل خیل گرلز پرائمری سکول کے بچوں کے لیے سکول بلڈنگ بنا کر دی جائے جبکہ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ حکومت کی جانب سے نئی بلڈنگ تعمیر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اسی طرح تحصیل عیسی خیل میں درجنوں سکول بغیر بلڈنگ کے چل رہے ہیں ۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...