شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مانسہرہ:دوسری شادی کرنے کی پاداش میں سالوں نے دلہا دلہن کو گولیوں سے چھلنی کر دیا
loading...
مانسہرہ:دوسری شادی کرنے کی پاداش میں سالوں نے دلہا دلہن کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

مانسہرہ:دوسری شادی کرنے کی پاداش میں سالوں نے دلہا دلہن کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

مانسہرہ(قاضی بلال سے) دوسری شادی کرنے کی پاداش میں سالوں نے دلہا دلہن کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ میاں بیوی کے قتل کے بعد قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچا دیں۔ جہاں پوسٹمارٹم کے بعد دونوں میاں بیوی کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ متقولہ کی والدہ کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقہ مد سیریاں کے رہائشی محمد عرفان کی بیوی نے گھریلو تنازعات کے باعث اس کے خلاف دعویٰ فیملی عدالت میں دائر کر رکھا تھا کہ اس دوران محمد عرفان نے مسماہ مائدہ بی بی سے دوسری شادی کر لی۔ گذشتہ روز اقبال، جاوید اور یوسف پسران ایوب نے اپنی بہن کی زندگی اجیرن بنانے والے اپنے بہنوئی محمد عرفان اور اس کی بیوی مائدہ بی بی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ پھلڑہ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نعشیں اپنے قبضہ میں لے لیں اور کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top