شہ سرخیاں
Home / پاکستان / کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(بیوروچیف)بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پربھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالےکی دفترخارجہ کی طلبی، پاکستان کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھی جنگ بندی معاہدے کیخلاف ورزی کی مذمت کی۔ تفصیلات کےمطابق کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں سات فوجی جوانوں کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ  بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بندکرے، ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، بھارت باز نہ آیا تو بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے  ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلحہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالےکیا۔ رواں ماہ کنٹرول لائن کی خلاف وزری پر دو مرتبہ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے اور دوسری  مرتبہ ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب  کرکے اجتجاج کیا گیا ہے لیکن احتجاج کے باوجود بھارت باز نہیں آیا۔ دوسری جانب سرتاج عزیز اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی بڑھا رہا ہے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 26 عام شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے ۔ سرتاج عزیز نے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...