شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ سوسائٹی ٹیکسلا کا ہزاروں روپے مالیت کا تعمیراتی مٹریل چوری
loading...
ٹیکسلا:کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ سوسائٹی ٹیکسلا کا ہزاروں روپے مالیت کا تعمیراتی مٹریل چوری

ٹیکسلا:کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ سوسائٹی ٹیکسلا کا ہزاروں روپے مالیت کا تعمیراتی مٹریل چوری

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ سوسائٹی ٹیکسلا کا ہزاروں روپے مالیت کا تعمیراتی مٹریل چوری ،کوہسار ایکسٹینشن انتظامیہ نے تھانہ ٹیکسلا میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا، آئی او کی تفتیش میں چار ملزمان کو نامزد کردیا گیا،کیس میں نامزدڈاکٹر امیر الدین کا میڈیا کو موقف دینے سے گریز،تفصیلات کے مطابق کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ پروجیکٹ کے تنویر منشاء ولد محمد منشاء نے 27 اکتوبر 2016 کوتھانہ ٹیکسلا میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک فخرالدین نے ٹیکسلا میں کوہسار ایکسٹینشن کے نام سے ہاوسنگ سوسائٹی شروع کی ہے،جس میں تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تعمیراتی مٹریل جس میں دو سو بلاکس مالیتی چھ ہزار تین سو ، سیوریج کے مین ہول کے ٹھکن تعداد بارہ عددمالیتی بیالیس ہزار جبکہ سیمنٹ کی پچیس بوریاں مالیتی تیرا ہزار دو سو پچاس چوری ہوگئیں ہیں،پولیس نے تنویر منشاء کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ادہر کیس کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر امتیاز احمد کیانی کے مطابق کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق کسی میں چوری کے چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر امیرالدین،اسماعیل، ندیم اور محفوظ شامل ہیں،جبکہ پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہے ، تنویر منشاء کے مطابق پولیس نے با اثر ملزمان کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا ہے ،ادہر جب ڈاکٹر امیرالدین سے انکا موقف جاننے کے لئے میڈیا کے نمائندے نے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ وہ ا س بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتے

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top