شہ سرخیاں
Home / پاکستان / جہانگیر بدر کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا ہے
loading...
جہانگیر بدر کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا ہے

جہانگیر بدر کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضاگیلانی  راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  ،اپوزیشن لیڈر سید  خورشید شاہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے  افراد نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلا تکےمطابق  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءجہانگیر بدر کواتوار اور پیر کی درمیانی شب دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ان کی نماز جنازہ پنجاب یونیورسٹی میں لاء کالج کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلزپارٹی کی تین نسلوں کے نمائندہ رہنما تھے انہوں نے تمام آمروں کے خلاف سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے سیاسی استاد تھے اور وہ ہمیشہ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے تھے۔جہانگیر بدر کو لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا دوسری جانب مرحوم کی رہائش گاہ پر ملک بھر سے تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top