شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چونیاں:فکر اقبال پاکستانی قوم اور حکمرانوں کیلئے کامیابی کا زینہ ہے،افضل شاہین
loading...
چونیاں:فکر اقبال پاکستانی قوم اور حکمرانوں کیلئے کامیابی کا زینہ ہے،افضل شاہین

چونیاں:فکر اقبال پاکستانی قوم اور حکمرانوں کیلئے کامیابی کا زینہ ہے،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار) کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی اور روشن مستقبل کادارومدارنئی نسل کی بہتر تربیت اور کردار سازی پر ہوتا ہے۔تحریک پاکستان میں نئی نسل نے قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی قیادت میں حصہ لیا اور ناممکن کو ممکن کر دیا۔آپ دراصل احیائے اسلام کے شاعر و مفکر تھے۔ انکے ذہنی ارتقاء کو تحریک احیائے اسلام کی روشنی میں سمجھا جا سکتا ہے۔فکر اقبال پاکستانی قوم اور حکمرانوں کیلئے کامیابی کا زینہ ہے۔علامہ اقبال نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ کرجینے کی جرات عطا کی۔ان خیالات کا اظہارماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبا ل کے موضوع پرطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری کا محور خودی ہے اور مخاطب نوجوان مسلم ہیں۔آپ کی شاعری ایک ایسی تربیت گاہ ہے جس میں بچپن سے جوانی تک کے تمام مراحل کی انتہائی کامیاب سعی کی ہے۔ نسل نو کی تربیت کیلئے ضروری ہے کہ تدریسی نصاب میں ابتدائی جماعتوں سے ہی شاعر مشرق کے افکار سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اللہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کی بنیاد اسلام ہے اور آپ کی شاعری کا محور بھی دین اسلام ہے قیام یورپ کے دوران آپ ایک عظیم ذہنی اور قلبی انقلاب سے گزرے جس سے آپکی شاعری کا رخ حتمی طور پر اسلام کی طرف پھر گیا۔پاکستان کے اکثر سکولوں میں آج بھی اقبال کی نظم بچے کی دعا سے درس و تدریس کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ انگلش میڈیم سکولوں میں مغرب زدہ ارباب اختیار اس نظم کو دعا میں شامل نہیں کرتے۔ آپ کے تعلیمات اور شعار کو اپنا کر ہی ہم کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top
web stats