شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / نیوزی لینڈ میں زلزلہ، پاکستان اور کیویز کے درمیان میچ مقررہ دن پر ہوگا
loading...
نیوزی لینڈ میں زلزلہ، پاکستان اور کیویز کے درمیان میچ مقررہ دن پر ہوگا

نیوزی لینڈ میں زلزلہ، پاکستان اور کیویز کے درمیان میچ مقررہ دن پر ہوگا

آکلینڈ(نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق زلزلے کے باوجود پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق سترہ نومبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے اور محفوظ مقام پر ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے وقت ہم ہوٹل کی ساتویں منزل ہر موجود تھے اور تمام کھلاڑی خوفزدہ ہوکر بھاگتے ہوئے سیڑھیوں سے اتر کر ہوٹل سے باہر نکل گئے۔ انکا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خوف کی وجہ سے تمام کھلاڑی اپنے کمروں میں جانے کیلئے تیار نہیں تھے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top