شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹیکسلا:بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ 16نومبر کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگا،
loading...
ٹیکسلا:بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ 16نومبر کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگا،

ٹیکسلا:بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ 16نومبر کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگا،

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کا نام تخلیق کرنے والے چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش پر مشاعرے کا انعقاد سولہ نومبر کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے،صدارت کے فرائض چئیرمین نیشنل بک فاونڈیشن انعام الحق جاوید کریں گے،تقریب میں نظامت کے فرائض جاوید سحر اور سجاد قمر سر انجام دیں گے،اردو، سندھی ، پنجابی،پشتو، گوجری،پوٹھواری اور ہندکو زبانوں میں نامور شعرا ء کرام اپنا کلام پیش کریں گے میزبان تقریب عطا الرحمان چوہان،عبدالرشید چوہدری نے تمام احباب سے شرکت کی اپیل کی ہے، مشاعرے کی تقریب ڈاکٹر قاسم بگھیو چئیرمین اکیڈمی ادبیات کے زیر سر پرستی منعقد ہوگی،سیکرٹری اطلاعات گوجر فاونڈیشن بدر منیر کے مطابق تقریب کی تیاری کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نام تخلیق کرنے والے چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام مختلف زبانوں پر مشتمل مشاعرہ 16 نومبر 2016 بوقت شام چار سے چھ بجے بامقام اکادمی ادبیات باالمقابل شفا ہسپتال ایچ ایٹ اسلام آباد منعقد ہوگا،جس میں مختلف زبانوں کے نامور شعراء جاوید احمد، حفیظ اللہ بادل،سرور رانا گوجری،تصور حسین، حق نواز چوہدری،شہاب عالم، ارشد ملک، نذیر مسکین گوجری،شکیل شاکی، محترمہ عابدہ عالم آبی،احمد رضا راجہ،محترمہ فاخرہ نورین، رفیق شاہد گوجری،قمر عباس، محترمہ نوشابہ ہاشمی،اختر رضا سلیمی،حبیب گوہر،عاصم سلیم بٹ، سید محمد علی،مخلص وجدانی،احمد فرہاد،آل عمران،اقبال حسن افکار،اقبال احمد پسوال،منظر نقوی، حسن ظہیر راجہ،ڈاکٹر ماجد محمود،بشارت کاظمی اپنا کلام پیش کریں گے، جنرل سیکرٹری محمد حنیف چوہدری نے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے،

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top