شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 69 سال کے بعد سپر مون کا نظارہ
loading...
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 69 سال کے بعد سپر مون کا نظارہ

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 69 سال کے بعد سپر مون کا نظارہ

لاہور(پاک نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 69 سال کے بعد سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ عام دنوں کے مقابلے میں فل مون کی جسامت چودہ فیصد بڑی تھی اوروہ تیس فیصد سے زائد روشن تھا۔سپر مون یا مکمل چاند سب سے پہلے آسٹریلیا میں دیکھا گیا۔ پاکستان میں سپر مون چھ سے آٹھ بجے کے درمیان افق ہر جلوہ  گر ہوا تو ہزاروں لوگ اپنے کمیروں کے ساتھ ساحل کے کنارے اور چھتوں پر پہنچ گئے اور ان لمحوں کو یادگار بنا لیا۔ چاند زمین کے گرد گردش کرتاہے اور گردش کرتے ہوئےکبھی زمین کے قریب اور کبھی دور ہوجاتاہے۔اکتیس ہزار اڑسٹھ میل کی گردش کے بعد چاند زمین کے قریب ہوجاتاہے۔چاند کے زمین سے قریب آنے کو سپر مون یا فل مون کہاجاتاہے۔دوبارہ سپر مون کو رواں سال چودہ دسمبر  کو دیکھا جائے گا۔دوہزار چونتیس میں بھی سپر مون ہوگا۔ اس بار کا سپر مون انیس سو اڑتالیس کے مقابلے میں زمین کے اڑتالیس کلومیٹر زیادہ قریب تھا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top