شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤدخیل:محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت راولپنڈی میانوالی روڈ قومی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل
loading...
داؤدخیل:محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت راولپنڈی میانوالی روڈ قومی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل

داؤدخیل:محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت راولپنڈی میانوالی روڈ قومی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل

داؤدخیل(ضیانیازی سے )محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت راولپنڈی میانوالی روڈ قومی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل قومی شاہراہ محکمہ ہائی وے کی غفلت سے بن حافظ جی تا ڈھک پہاڑی اور موسیٰ خیل تک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے سڑک کے درمیان میں گڑھے پڑ جانے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں عوامی و سماجی حلقوں کا ڈی سی او میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی تک ملانے والی راولپنڈی میانوالی روڈ قومی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی بن حافظ جی سے لے کر ڈھک پہاڑی اور موسیٰ خیل تک یہ روڈ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے سڑک کے درمیان گڑھے بن جانے کی وجہ سے روزانہ درجنوں گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں جب کہ بھاری وزن والی گاڑیوں کا چلنا دشوار ہو چکا ہے روڈ کے درمیان گڑھوں کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور سینکڑوں معذور ہو چکے ہیں اس مجرمانہ غفلت پر محکمہ ہائی وے میانوالی کے آفیسران کو کئی بار تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن محکمہ ہائی وے میانوالی کے آفیسران نے وہ درخواستیں ہی غائب کر دیں میانوالی کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top