شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دیپالپور:چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد کاظمی کادیپالپور اربن کو ماڈل سب ڈویژن بنانے کا اعلان
loading...
دیپالپور:چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد کاظمی کادیپالپور اربن کو ماڈل سب ڈویژن بنانے کا اعلان

دیپالپور:چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد کاظمی کادیپالپور اربن کو ماڈل سب ڈویژن بنانے کا اعلان

دیپالپور(خصوصی رپورٹ) چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد کاظمی کادیپالپور اربن کو ماڈل سب ڈویژن بنانے کا اعلان ،کسانوں کو سہولیات دینے سے پورے ملک کی معیشت بہتر ہوگی،اوور بلنگ اور شیڈول کے بغیر لوڈشیڈنگ قطعی نہیں ہوگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد کاظمی نے دیپالپور میں منعقد کی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل دیپالپور میں بجلی سے متعلقہ صارفین کی شکایات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے انہوں نے دیپالپور ارب کو ماڈل سب ڈویژن بنانے ،پوری تحصیل کو انٹرپشن فری اور الیکٹریکل ہیزرٹس فری سٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیپالپور ملک بھر کی معیشت میں ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے یہاں کے کسانوں کو آج کے بعد کوئی اضافی یونٹ نہیں ڈالے جائیں گے اور جتنی بجلی وہ استعمال کریں گے اس سے ایک پائی بھی زیادہ وصول نہیں کی جائے گی انہوں نے دیپالپور میں نوے دن میں گیارہ سو کھمبوں کی تنصیب ،پچاس ٹرانسفارمرز اور تھری فیز کیبلز کی تنصیب کا وعدہ بھی کیا انہوں نے حکم دیا کہ گزشتہ برس جو بھی ٹرانسفارمر جلا تھا اس کی جگہ پر ایک نیا ٹرانسفارمربھی مہیا کیا جائے انہوں نے واپڈاملازمین کی سیفٹی کیلئے آلات ،ٹرالیاں،نئی کرین اور ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا اس سے قبل وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤمحمد اجمل خان نے اپنے خطاب میں دیپالپور میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور چیف لیسکو سے مطالبہ کیا کہ صارفین کے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے کھلی کچہری میں واپڈا ملازمین ،کونسلرز، چیئرمینوں،پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی درخواستیں چیف لیسکو واجد علی کاظمی کو پیش کیں جن کے حل کیلئے انہوں نے فوری احکامات جاری کئے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top